وٹس ایپ پیغامات ٹریس

بھتہ خوروں کے وٹس ایپ پیغامات ٹریس کرنا چیلنج بن گیا

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے شہریوں کو بھتہ خوروں کی موصول ہونیوالی فون کالز کا سراغ لگانا سکیورٹی اداروں کیلئے چیلنج بن گیا۔ وٹس ایپ پر بھی بھتہ خور اب فون کالز نہیں کررہے بلکہ چند لمحوں کیلئے پہلی کال کرنے کے بعد وہ صرف میسجز اور وائس پیغام ہی کرتے ہیں جبکہ شہری کی جانب سے رابطہ کرنے پر بھی بھتہ خور فون کالز وصول نہیں کررہے ۔
ذرائع کے مطابق پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، سوات، بونیر، دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور سمیت متعدد بڑے بڑے شہروں میں کاروباری افراد کو بھتے کیلئے فون کالز موصول ہوئی ہیں جن میں بیشتر افغانستان کا نمبر استعمال کیا گیا ۔فون کالز وٹس ایپ پر موصول ہوتی ہیں جس کے بعد بھتہ خور دوبارہ کال نہیں کرتے ایک ہی کال کے بعد وہ صرف وٹس ایپ پر پیغام رسانی کرتے ہیں جس کیلئے وہ لکھے گئے پیغام سمیت آڈیو پیغام کا استعمال کرتے ہیں ذرائع کے مطابق وٹس ایپ فون کال ٹریس کرنا انتہائی مشکل ہے اور جو تھوڑا بہت اس کال کو ٹریس کرنے کی کوشش بھی کی جاتی ہے اس کیلئے فون کال کا ہونا لازمی ہے پیغامات کے ذریعے مقام ٹریس کرنا انتہائی مشکل ہے.
ذرائع کے مطابق بھتہ خوروں کو رقم پہنچانے کیلئے آن لائن منتقلی کی جارہی ہے جو افغانستان کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں موجود بھتہ خور وصول کررہے ہیں قانون نافذ کرنیوالے ادارے شہریوں کی ادائیگی کے بعد وصولی کرنیوالوں کو ٹریس کرکے بھتہ خوروں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ بھتے کی رقم مانگنے والے کو ٹریس کرنا اس وقت انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پولیس والے جلسےکا سامان دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے، علی امین گنڈاپور