خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کے علاقے باڑہ شلوبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز جاں بحق ہو گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیز نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ مولانا عبدالعزیز فجر کی اذان دینے کے لیے مسجد کی طرف جا رہے تھے تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے مولانا عبدالعزیز شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد ہسپتال منتقلی کے دوران مولاناعبدالعزیز زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مرحوم مولانا عبدالعزیز کے رشتہ داروں کا موقف ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل