عمران خان آڈیو لیکس

آڈیو لیکس معاملے پر عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے، آڈیو لیکس کی صداقت کو ثابت کرنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ آڈیو لیکس نے وزیراعظم آفس، وزیراعظم ہاوس کی پوری سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا، بحیثیت وزیر اعظم میری رہائش گاہ پر میری محفوظ لائن بھی بگ ہوگئی۔
انہوں نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے، آڈیو لیکس کی صداقت کو ثابت کرنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، عدالت سے جے آئی ٹی کی تشکیل کا کہیں گے تا کہ تحقیقات کی جا سکیں کہ کون سی ایجنسی ذمے دار ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ کون ایسی آڈیو کو لیک کر رہا ہے جو ایڈیٹڈ ہیں، یہ اہم ہے کہ حساس معاملے کو غیر قانونی طور پر ریکارڈ اور بعد میں ہیک کیا گیا، آڈیو لیکس سے پاکستان کی قومی سلامتی کی رازداری عالمی سطح پر سامنے آ گئی۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے اسلام آباد میں جلسے،جلوس ریگولیٹ کرنے بارے بل دستخط کردیا