پشاور چمکنی میں گاڑی پر فائرنگ

پشاور کے علاقے چمکنی میں گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے چمکنی میں گاڑی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چمکنی میں فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعے کے باعث پیش آیا ۔ جاں بحق افراد کا تعلق ارمڑ سے ہے جن میں گلاب شیر، جنگریز خان شامل جبکہ دیگر دو کی تاحال شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس نے واقعے کے بعد تفتیش شروع کردی ،ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر ناکے بھی لگا دیے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں سے 29ارب کی گندم خریدنے کا فیصلہ