قومی کے 8، پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے8 اورپنجاب اسمبلی کے 3 نشستوں پر میدان سج گیا۔ کئی نشستوں پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوا، الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل شام پر 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے قومی اسمبلی کے 3،3 اور سندھ اسمبلی کے2 نشتوں پر ضمنی انتخاب ہو رہاہے۔ قومی اسمبلی کے 8 میں سے 7 حلقوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود امیدوارہیں۔
این اے 22 مردان کی نشست پرعمران خان اور جے یو آئی کے مولانا قاسم مدقابل ہیں، این اے22 چارسدہ میں عمران خان اور اےاین پی کے ایمل ولی خان آمنے سامنے ہیں جبکہ این اے 31 پر عمران خان اور اےاین پی کے غلام احمد بلور کے درمیان مقابلہ ہے۔این اے 108 فیصل آباد میں عمران خان اور ن لیگ کے عابدشیرعلی، این اے118 میں عمران خان اور شذرہ منصب کھرل مدمقابل ہیں، این اے237 ملیرکراچی میں عمران خان اورپیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ، این اے237 کورنگی میں عمران خان اور پیپلزپارٹی کے عمران حیدر آمنے سامنے ہیں۔ این اے157 ملتان کی نشست پر پی ٹی آئی کی مہربانوقریشی اور پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی مدمقابل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 میں پی ٹی آئی کے ابوبکر شرقپوری اور ن لیگ کے چودھری افتخار، پی پی 241 بہاولنگر پی پی ٹی کے مظفر اعوان اور ن لیگ کے امان اللہ ستار اور پی پی 209 خانیوال کی نشست پر تحریک انصاف کے فیصل خان اور ن لیگ کے ضِاالرحمان مدمقابل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چترال میں تین روزہ قاقلشت فیسٹیول کا آغاز