ترکئی خاندان میں دراڑیں

ترکئی خاندان میں دراڑیں مزید گہری ہونے لگیں

ویب ڈیسک : ترکئی خاندان میں پیدا ہونے والی دراڑیں مزید گہری ہوگئی ہیں۔ بلند اقبال ترکئی نے خاندان کے اندر کے سیاسی اختلافات کو بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست کی وجہ قرار دے دیا جبکہ پشاور میں پریس کانفرنس کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ بلند اقبال ترکئی نے مشرق ٹی وی کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم کے تحت کام جاری رکھیں گے اور کہا کہ میرا بڑا بھائی عثمان ترکئی تین مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوچکا ہے وہ سٹیک ہولڈر ہے۔ ہمارے صوبائی وزیر تعلیم کے ساتھ معاملات کالج کے افتتاح کے وقت خراب نہیں ہوئے بلکہ پہلے سے تھے۔
بلدیاتی انتخابات میں میری ناکامی دراصل پارٹی کی حمایت نہ ملنا تھی۔ مجھے ٹکٹ آخری وقت تک نہیں مل رہا تھا ۔ ہمارے دوستوں کے جرگے ہوتے رہے۔ شہرام ترکئی اپنے بھائی یا چچا زاد کو ٹکٹ دینا چاہتے تھے اور اسی وقت سے مسئلہ جاری ہے۔ آخری روز میں نے جا کر اپنے کاغذات جمع کروائے مجھے ان کی حمایت حاصل نہیں رہی جس کے باعث مجھے شکست ہوئی جلد تمام صورتحال پشاور میں پریس کانفرنس کے ذریعے دنیا کے سامنے رکھ دوں گا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع