ارشد شریف کا قتل غلط فہمی

ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے غلط فہمی میں مار دیا، کینیا میڈیا کا دعویٰ

ویب ڈیسک: کینیا کی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی صحافی ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے غلط فہمی میں مار دیا۔
کینیا کی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی صحافی ارشد شریف کو نیروبی ہائی وے پر پولیس نے گولی ماری، جس کارمیں ارشد شریف سوار تھے پولیس کو اس جیسی کار کی تلاش تھی، رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے ڈرائیور نے ناکہ توڑا تو پولیس نے فائرنگ کی، واقعے میں ارشد شریف کو سر پر گولی لگی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ اتوار کی رات نیروبی مگادی ہائی وے پر پیش آیا۔
ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ پنگانی میں بچے کو یرغمال بنانے والی گاڑی روکنے کی کال موصول ہوئی ، گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے روڈ بلاک کیا گیا تھا ارشد شریف کی گاڑی بچے کو لے جانے والی کار جیسی تھی شناخت ظاہر کرنے کیلئے کہا گیا مگر ارشد شریف کی گاڑی نہیں رکی ، ارشد شریف اور انکے ڈرائیور نے روڈ بلاک کی مبینہ خلاف ورزی کی گاڑی نہ روکنے پر پولیس نے پیچا کرتے ہوئے فائرنگ کردی ،سر پر گولی لگنے سے ارشد شریف کی موت واقع ہوگئی جبکہ گاڑی الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لے جایا گیا۔
کینیا پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ،تحقیقات مکمل ہونے پر جامع بیان جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ بغیر دباو کے آزاد فیصلے کر رہی ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ