خیبرپختونخوا بارکونسل ہڑتال

سپریم کورٹ میں ججز تعتیاتی پر خیبرپختونخوا بارکونسل کی ہڑتال

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کے معاملے پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، صوبہ بھرکے وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
خیبرپختونخوا بارکونسل کی جانب سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا بار کونسل کا کہنا ہے کہ وکلا آج صوبے بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ پشاور ہائی کورٹ کے سینیئر ججز کے نام تعیناتی کے لیے زیر غور نہیں لائےگئے، ہمیشہ سے سینیارٹی اصول کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
خیبرپختونخوا بار کونسل نے مطالبہ کیا ہےکہ سپریم کورٹ میں یکساں نمائندگی کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے، سینیارٹی اصول پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بھی یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد