ارشدشریف قتل کیس

ارشدشریف قتل کیس، اعلیٰ سطح تحققیاتی ٹیم کا فوری کینیا جانے کافیصلہ

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل سے متعلق حقائق جاننے کیلئے اعلی سطحی 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

2 رکنی تحقیقاتی ٹیم ایف آئی اے اور آئی بی کے ایک ایک افسر پر مشتمل ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم فوری طور پرکینیا روانہ ہوگی اور ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گی۔ ٹیم کینیا پولیس اور دیگر ذرائع سے معلومات لے کر شواہد کا جائزہ لے گی، تحقیقاتی ٹیم ایک آزادانہ رپورٹ رپورٹ مرتب کرکے وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  سدھوموسے والا کیس کا مرکزی گینکسٹر امریکہ میں قتل

وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم ارشدشریف کیس میں پاکستان کے ایک نجی چینل سے منسلک شخصیت کے کینیا میں سونے کی سمگلنگ کے کاروبار سےمتعلق قائم کمپنی کے کردارکاجائزہ لے گی۔ تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کی پاکستان سے دبئی اور پھر دبئی سے کینیا روانگی کی مکمل وجوہات اورمحرکات کا جائزہ لے گی۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ

وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے مزید کہا کہ ایک سیاسی شخصیت کے اعتراف کے بعد،تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کو پاکستان سے دبئی اور پھر سے کینیا جانے پر مجبور کرنے کے عوامل کا بھی جائزہ لے گی۔