تجاوزات کیخلاف آپریشن

تجاوزات کیخلاف آپریشن،گھنٹہ گھراورکریم پورہ میدان جنگ بن گئے

ویب ڈیسک :گھنٹہ گھر اور کریم پورہ میں تجاوزات کے خلا ف آپریشن پر تاجروں نے بلدیہ ملازمین سے ہاتھا پائی شروع کردی جس سے گنجان بازار میدان جنگ میں بدل گئے ۔ جھگڑے کے دوران ملازمین اور تاجروں کے کپڑے پھٹ گئے۔ 3 دکانداروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ شہریوں نے شکایت کی تھی کہ چوک شادی پیر، کریم پورہ بازار اور گھنٹہ گھر میں دکانداروں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں
جس سے لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات پیش ہیں جس پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر قیصر باچا نے چوک شادی پیر، کریم پورہ با زار ، گھنٹہ گھر اور ہشتنگری میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اور دکانوں سے باہر پڑا ایک گاڑی سامان ضبط کرلیا اس دوران دکانوں کے باہر سامان اٹھانے کے دوران دکانداروں نے کیپٹل میٹروپولیٹن کے ڈائریکٹر ایسٹ سٹاف پر دھاوا بو ل دیا اور ضبط شدہ سامان کی واپسی کیلئے سٹاف کیساتھ گتھم گتھا ہوگئے۔ اس دوران اہلکاروںکے کپڑے پھٹ گئے۔
مشتعل دکاندار و ں نے دیگر تاجروںکو بھی بھڑکایا اور سٹاف کے ساتھ لڑائی پر اکسایا ۔ چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر نے مقامی پولیس کے ذریعے تین دکانداروں عباس ولد ضیاء الحق ، یار محمد ولد عبدالحق اور حیات ولد عبدالحق کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کروالیا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کی کابینہ سےمنظوری کاامکان