بلدیاتی اداروں کیخلاف مقدمات

بلدیاتی اداروں کیخلاف مقدمات کی تعداد3ہزارسے متجاوز

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کی مختلف عدالتوں میں بلدیاتی اداروں کیخلاف جاری کیسز کی تعداد3ہزار 61ہوگئی ۔مکمل کیسز میں عدالتوں نے بلدیاتی اداروں کے خلاف 169کیسز میں فیصلہ دیے دیا جبکہ بلدیاتی اداروں کے حق میں ایک ہزار 252کیسز کا فیصلہ آیا ہے۔ مجموعی طور پر بلدیاتی اداروں کے حوالے سے مختلف کیسز میں ایک ہزار 421کیسز کا فیصلہ آچکا ہے ۔
محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق صوبے کے 12بلدیاتی اداروں کیخلاف 3ہزار 61کیسز زیر سماعت ہیں جن میں سروس کے حوالے سے 525کیسزبھی شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ لوکل کونسل بورڈ کیخلاف ایک ہزار 812 کیخلاف کیسز مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جبکہ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیخلاف 745،ڈائریکٹوریٹ جنرل بلدیات کیخلاف 260،سینی ٹیشن کمپنی پشاور کے خلاف 91کیسز ،اربن اتھارٹی بنوں کیخلاف 41،اربن اتھارٹی مانسہرہ کیخلاف 36،اربن اتھارٹی سوات کیخلاف 20،اربن اتھارٹی ایبٹ آباد کیخلاف 18،سینی ٹیشن کمپنی بنوں کیخلاف 14،اربن اتھارٹی ڈی آئی خان کیخلاف 9،اربن اتھارٹی کرک کیخلاف 6،سینی ٹیشن کمپنی کوہاٹ کیخلاف 5 جبکہ سینی ٹیشن کمپنی مردان کیخلاف 4کیسز زیر سماعت ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہورکا جلسہ روکا گیا توکارکن جیلیں بھر دیں گے، عمران خان