ماحولیاتی آلودگی بھٹہ خشت

بھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک : ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پشاور کے تمام بھٹہ خشت کو ماحول دوست زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں کمشنر آفس پشاور میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کی ۔ اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن کو بتایا گیا کہ پنجاب کے سات ہزار اینٹ کی بھٹیوںکو جدید اور ماحول دوست زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جا چکا ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بہت مدد ملی ہے ۔
کمشنر پشاور کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں صرف 2بھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیاگیا ہے جو انتہائی کامیابی سے جاری ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو محکمہ ماحولیات،محکمہ صنعت،اور بھٹہ خشت مالکان کیساتھ اجلاس منعقد کرکے پشاور کے تمام بھٹہ خشت اینٹ کی بھٹیوں کو جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ بھٹہ خشت مالکان کو اعتماد میں لیکر فوری طور پر عملی اقدامات شروع کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ دسمبر سے قبل بھٹہ خشت کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی شروع کی جائے تاکہ موسم سرما میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی آسکے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن تذبذب کا شکار، آج پھر اجلاس ہوگا