افغان شہری سے کرنسی سونا برآمد

افغان شہری سے کروڑوں کی غیرملکی کرنسی اورسونا برآمد

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقہ سرکلر روڈ پر منی لانڈرنگ کے شعبہ پر افغان باشندہ کی گاڑی سے کروڑوں روپے کی غیرملکی کرنسی اور 9کلوگرام سے زائد سونا برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے اس بات کی تحقیقات شروع کردی کہ آیا یہ رقم اور سونا منی لانڈرنگ یا پھر دہشت گردی کی وارداتوں کیلئے استعمال کیا جانا تھا جس کیلئے ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ شروع کر دیا گیا ہے ۔
گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لا ئن میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے ایس پی سٹی عبدالسلا م خالد نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت غیر ملکی کرنسی اور سو نا سمگل کر نے کی کوشش کی جائے گی جس پر سرکلر روڈ پر تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے کار روائی کرتے ہوئے ملزم انار الدین ولد فخر الدین کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے سا ڑھے 9کلو گرام سے زائد سو نا اور 6لا کھ سعو دی ریا ل بر آمد کرلئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے جس سے بر آمد ہو نے والے سونا اور غیر ملکی کر نسی کی مالیت 16کروڑ رو پے سے زائد بنتی ہے۔
پولیس نے تحقیقات شروع کردی کہ آیا یہ سونا اور غیر ملکی کرنسی منی لانڈرنگ کے طور پر سمگل کیا جا رہا تھا یا کسی دہشتگرد واردات کیلئے استعمال ہونا تھی ۔ ملزم کا دہشت گرد تنظیمو ں سے رابطہ سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم سے متعلق تحقیقاتی اداروں سے رابطہ کرنے سمیت ایف آئی اے کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کرک: گیس کم پریشر پر دھرنا تیسرے روز بھی جاری