ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ انکی والدہ کودیدی گئی

ویب ڈیسک :ایف آئی اے نے شہید صحافی ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ ان کی والدہ کو دے دی، ارشد شریف کی والدہ اور اہلخانہ کو قتل کی حقیقت جاننے اور پوسٹ مارٹم تک رسائی کا پورا قانونی حق حاصل ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے شہید صحافی ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ ان کی والدہ کو دے دی ہے۔
اسلام آباد میں ایف آئی اے کے سینیئر ڈائریکٹراطہر وحید نے صحافی ارشد شریف کی والدہ سے ملاقات کی اور انہیں ارشد شریف قتل کیس کی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا، جبکہ ارشد شریف کی پوسٹمارٹم رپورٹ بھی ان کی والدہ کے سپرد کی گئی اور کہا گیا کہ ارشد شریف کی والدہ اور اہلخانہ کو قتل کی حقیقت جاننے اور پوسٹ مارٹم تک رسائی کا پورا قانونی حق حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا