خیبرپختونخوا میں بارش

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

ویب ڈیسک: ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
خیبرپختونخوا، اسلام آباد لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش اکے ساتھ ٹھنڈی ہواوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
اسلام آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، سرگودھا، فیصل آباد ، شورکوٹ ،سرائے عالمگیر، گجرات سمیت کئی شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور ،نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے سردی مزید بڑھ گئی۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے باعث شہریوں نے گرم پکڑے نکال لئے۔

مزید پڑھیں:  شبلی فراز نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو این آر او ٹو قرار دے دیا