آرمی چیف کی تعیناتی

آرمی چیف کی تعیناتی، وزیراعظم کی ایڈوائس روک نہیں سکتا، صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کااختیار وزیراعظم کو ہے، میرے پاس وزیراعظم کی ایڈوائس روکنے کا اختیار نہیں۔

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر صدرمملکت عارف علوی کی قریبی دوستوں سے مشاورت ہوئی جس میں صدر نے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری نہ روکنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس روکنے کا میرے پاس کوئی اختیار نہیں، آرمی چیف کی تعیناتی کے بارے میں وزیراعظم کی ایڈوائس آتی ہے تو اس پر عمل کریں گے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ مملکت کے معاملات میں کبھی رخنہ نہیں ڈالا، چاہتا ہوں معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہوں۔

مزید پڑھیں:  پشاور : دودھ کی قیمت میں 60روپے فی لیٹر اضافہ، نیا نرخ نامہ جاری
مزید پڑھیں:  حسینہ واجد کو واپس لانا ہوگا : ڈاکٹر محمد یونس

واضح رہے آج صدر عارف علوی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف کی تقرری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔