5eab15f890166

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بیٹا اور بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکارہوگئے

پشاور: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے بیٹا اور بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا۔قومی اسمبلی اسد قیصر نے طبیعت کی ناسازی پر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت نکلا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ ان کے ساتھ ہی ان کے بیٹے اور بیٹی میں بھی کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں اور اس وائرس سے نجات کے لیے دعا کریں۔دریں اثنا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلی فون کرکیان کی اور اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور عوام سے نیک تمناں اور دعا کی درخواست ہے، اللہ تعالی انہیں جلد صحت عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار