بڈھ بیر سے اغواہونے والی لڑکی بازیاب،میاں بیوی گرفتار

ویب ڈیسک : بڈھ بیر پولیس نے پنجاب میں فروخت کیلئے اغواء ہونے والی جواں سالہ لڑکی کو بازیاب کرکے ملزم میاں بیوی کو گرفتار کرلیا جو مغویہ کے پڑوسی ہیں۔ گل زادہ سکنہ آفریدی روڈ نے بڈھ بیر پولیس کو بتایا کہ ایک ماہ قبل اس کی بیٹی مسماة ( غ ) گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگئی تھی ۔
مدعی نے بتایا کہ تلاش کے دوران اسے معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی کو اس کے پڑوسی واجد ولد موسیٰ خان نے اپنی اہلیہ مسماة ثمینہ کی مدد سے اغوا کیا ہے اور اسے پنجاب میں فروخت کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے جس پر پولیس نے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے چھاپہ مار کر مغویہ کو بازیاب کرکے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ