آسٹریلیا کے استاد جبریل عمر

آسٹریلیا کے استاد جبریل عمر پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک :افغان طالبان کی قید کے دوران اسلام قبول کرنے والے جبریل عمر پاکستان میں کچھ دن گزارنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جبریل عمر کا سابقہ نام ٹموتھی ویکس تھا اور وہ ایک استاد تھے جنہیں کابل سے 2016میں طالبان نے اغوا کیا تھا۔اسی قید کے دوران انہوں نے اسلام قبول کیا تھا جبکہ ان کی رہائی کے لیے امریکی حکومت نے افغان طالبان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کاتبادلہ بھی کیا تھا جس کے بعد وہ اپنے وطن آسٹریلیا چلے گئے تھے۔
اطلاعا ت کے مطابق اپنی رہائی کے بعد وہ دوسری مرتبہ اس خطے میں واپس لوٹے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے اگست میں طالبان اقتتدار کی پہلی برسی مکمل ہونے پر کابل میں ہونے والی تقریبات میں شرکت بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سیاحت پہلی ترجیح، ایکو ٹوارزم کے فروغ کیلئَے پلان تیار کیا جائے، علی امین گنڈاپور