چمکنی میں نامعلوم افرا د نے افغان باشندے کو قتل کردیا

ویب ڈیسک :پشاور کے علاقہ چمکنی میں نامعلوم افرا د نے افغان سوپ فروش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔ یاسین خیل طارق ٹائون کے رہائشی سعد اللہ ولد سعید احمد نے چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا بھائی عامر اللہ سوپ فروخت کرتا تھا، وہ گھر کے قریب موجود تھاکہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا ۔ مدعی نے بتایا کہ انہیں معلوم نہیں کہ اس کے بھائی کو کیوں قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر مردہ خانہ منتقل کردی جبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور