کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کا واقعہ، حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو ٹورنٹو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ ٹورنٹو کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے پانچ افراد کو ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کردیا۔
پولیس نے مسلح شخص کو کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔ پولیس نے مسلح شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ایک افسر نے مسلح شخص ہلاک کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کی اشد ،امریکا کیساتھ رابطے میں ہیں:ترجمان دفتر خارجہ