11 یونین کونسلوں کیلئے صفائی مشینری

11 یونین کونسلوں کیلئے صفائی مشینری کی خریداری

ویب ڈیسک : واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور ( ڈبلیو ایس ایس پی) کے دائرہ کار میں شامل 11 نئی یونین کونسلوں اچینی بالا، چمکنی ، لڑمہ ، پجگی، پخہ غلام، پشتہ خرہ پایان، سربند، سفید ڈھیری، وڈپگہ اور میرہ کیچوڑی میں صفائی آپریشن میں تیزی لانے اور مزید توسیع کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود نے ڈبلیو ایس ایس پی کو نئی مشینری حوالے کر دی ہے۔
اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہائوس میں تقریب ہوئی جس میں رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب، صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا ، اراکین صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد خان، حاجی فضل الٰہی، آصف خان، سیکرٹری بلدیات سید ظہیر الاسلام اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے مشینری باضابطہ طور ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر کے حوالے کی۔ نئی مشینری سے 11 یونین کونسلوں کی 58 نیبرہوڈ اور ویلیج کونسلوں کی 7لاکھ آبادی مستفید ہوگی جبکہ خدمات میں مزید بہتری بھی آئے گی۔ مشینری 413.56 ملین روپے کی لاگت سے خریدی گئی ہے
جس میں 33 منی ڈمپرز، چار ایکسکیویٹرز، 55 کنٹینرز، چار لوڈرز، 16 بڑے ٹریکٹرز اور 11 آرمز رول شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ان یونین کونسلوں میں ڈبلیو ایس ایس پی نے پہلے ہی ابتدائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے نئی مشینری کی تنصیب سے آپریشن کو مزید وسیع کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  طالبان کااقتدار :افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی