کورونامریضوں کو بھارتی ویکسین

کورونامریضوں کو بھارتی ویکسین لگانے کی منظوری

ویب ڈیسک :بھارت میں مقامی طوپر تیارکردہ کوروناکی نیزل ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی، ویکسین کورونا بوسٹر ڈوز پروگرام میں شامل کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیزل ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے استعمال کی جاسکے گی اور ابھی نجی مراکز میں مہیا ہوگی۔بھارتی وزیرصحت کا کہنا ہے اب تک کے رجحان کے مطابق کووڈ چین، کوریا، برازیل سے پھیلنا شروع ہوتا ہے، پھر جنوبی ایشیا میں آتا ہے۔انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا ختم نہیں ہوئی، محتاط رہنا ہوگا،کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو