عمران خان سے کوئی بعیدنہیں

عمران خان سے کوئی بعیدنہیں سارا ملبہ ”مرشد” پرڈال دے ،خواجہ آصف

ویب ڈیسک :وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کہا میں اپنے معاملات اللہ پر چھوڑتا ہوں انہوں نے اللہ تعالی کے سپرد اپنے معاملات کیے اور آج اسکا چھوٹا بھائی ملک کا وزیراعظم ہے جب ہم کال کوٹھڑیوں میں قید تھے تو رہائی ناممکن لگتی تھی لیکن پھر اللہ کی مہربانی اور کمال دیکھیے۔ وزیر دفاع نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خدشہ ہے کہ یہ اتنا ظالم اور محسن کش شخص ہے کہ سارا ملبہ مرشد پر ہی ڈال کر کہہ دے کہ یہ بیگم ہے میں نے تیسری شادی کی مجھے اس پر بھی اعتبار نہیں اس نے ہی ساری وارداتیں کی ہیں مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا سیالکوٹ میںورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ مجھے گاڑی میں بٹھا کر پرویز الہٰی نے کہا کہ تمہارا نواز شریف سے اچھا تعلق ہے، آج ہی فون کرنا اور کہنا ہم سے ماضی میں بہت لغزشیں ہوئیں
یہ صبح پی ٹی آئی میں چلے گئے اور کہتے ہیں کہ مجھے جنرل باجوہ نے کہا تھا، یہ اب کہیں اور چلے جائیں گے، شاید ریورس گیئر لگا لیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین پستی میں گرچکے لیکن ہم اس سطح پر آکر جواب نہیں دے سکتے، نواز شریف نے کبھی نازیبا زبان استعمال نہیں کارکنان بھی سوشل میڈیا پر ایسی زبان استعمال نہ کریں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی جنگ آج کل سوشل میڈیا پر لڑی جا رہی ہے، دعا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ہم ملک کا دفاع اور خدمت جاری رکھ سکیں ۔
سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی اور نازیبا الفاظ کا استعمال نہ کیا جائے ، خواجہ آصف نے کہا کہ کہتے ہیں کہ لوگوں کی آڈیوز وڈیوز سوشل میڈیا پر چڑھا کر لوگوں کا اخلاق تباہ کررہے ہیں ان سے پوچھا جائے کہ جن کی وڈیوز آڈیوز ہیں اس اخلاق کو تباہ کرنے میں ان کی کوئی ذمہ داری نہیں، کس نے ماں بہنوں بیٹیوں کو سیاسی جلسوں میں ناچنے کی ترغیب دی اور کس نے گالی گلوچ کو سیاست کی زبان بنایا جو سیاسی جلسے ان کی جماعت نے شروع کیے ان کا ہماری تہذیب سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی سفیر کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات