لنڈی کوتل ٹرانسپورٹرز مظاہرہ

لنڈی کوتل میں ٹرانسپورٹرز کا پولیس کیخلاف مظاہرہ،پاک افغان شاہراہ بند

ویب ڈیسک :ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں طورخم روڈ پر مچنی چیک پوسٹ کے قریب پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جس میں انہوں نے ٹائرز جلا کر پاک افغان شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا تھا مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔شاہراہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس دوران مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس ٹرانسپورٹروں کو چیک پوسٹوں پر بے جا تنگ کرتی ہے اب مزید برداشت نہیں کرسکتے یہ ظلم بند کیا جائے
ہمارے لیے مشکلات پیدا کرنے کی بجائے سہولیات فراہم کی جائیں ملکی سطح پر تجارت کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رکھیں گے بعدازاں مچنی چیک پوسٹ کے کمانڈر قمر عباس نے ٹرانسپورٹر کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اور پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی آمدرفت کے لئے کھول دیا گیا ۔ادھر ٹرانسپورٹ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خیبر بالخصوص لنڈی کوتل میں طورخم ودیگر مقامات پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس مکروہ دھندے پر مقامی اعلیٰ پولیس آفیسرز کے علاوہ اعلی صوبائی حکام و پولیس حکام بھی خاموش بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تمام سرکاری ہسپتالوں کو بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل سکریننگ کی ہدایت