سعودی عرب جلد پاکستان کی مدد کرے گا، چین بھی ساتھ دے گا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی منیجمنٹ سے صورتحال بہتر ہو جائے گی اور پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، سعودی عرب جلد پاکستان کی مدد کرے گا جبکہ چین بھی اپنے نظام کے تحت ہمارا ساتھ دے گا۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے وائٹ پیپر سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے بھی گمراہ کررہی ہے، پی ٹی آئی کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ ان کے دور میں 55 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔
ڈیفالٹ کے حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 30 جون 2023 تک ملک کی مالی پوزیشن پہلےسے بہت بہتر ہوگی، پورے یقین سے کہہ رہا ہوں پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا لہٰذا عوام پریشان نہ ہوں، ڈیفالٹ کی گردان بند کریں، منفی ماحول سے معیشت کو نقصان ہورہا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 30 جون 2023 تک زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے، معاشی منیجمنٹ سے صورتحال بہتر ہو جائے گی اور میں پر امید ہوں کہ سعودی عرب جلد مدد پاکستان کی کرے گا جبکہ چین بھی تھوڑے وقت میں ہمارا ساتھ دے گا کیونکہ اُن کا اپنا نظام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر اداروں کی نجکاری کریں گے، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام مکمل کرے گی، پاکستان نے جو آئی ایم ایف سے وعدہ کیا ہے اس کو نبھایا جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ نواں اور دسواں ریویو ایک ساتھ ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی بہت تکلیف دہ ہے، کوشش کی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا جائے

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل