فواد چودھری الیکشن قریب

الیکشن قریب،موجودہ حکومت کےآخری ہفتےشروع ہوگئےہیں،فوادچودھری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فوادچودھری نے دعویٰ کیا ہے ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔
پی ٹی آئی کے رہنما فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں، ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں، عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے۔
فوادچودھری نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنوکریٹ حکومت جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا