ایرانی صدر کی بیٹی قید کی سزا

سابق ایرانی صدر کی بیٹی کو 5برس قید کی سزا

ویب ڈیسک :ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت پر پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سابق صدر کی بیٹی فائزہ ہاشمی کے وکیل نے الزامات کی تفصیل فراہم کیے بغیر سزا کی تصدیق کی ہے۔ تہران میں سرکاری استغاثہ نے فائزہ ہاشمی پر گزشتہ برس نظام کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کی تھی۔
گزشتہ برس ستمبر میں ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ کُرد النسل ایرانی طالبہ مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران فائزہ ہاشمی کو تہران میں فسادات پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی