دھماکہ میں چارسدہ کے 10پولیس اہلکار

شہیدہونیوالے10پولیس اہلکاروں کاتعلق چارسدہ سے

ویب ڈیسک:پشاور پولیس لائنزکی مسجد میں دھماکہ میں چارسدہ کے 10پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے ۔ چارسدہ کی فضاء سوگوار رہی۔ دھماکہ کے بعد چارسدہ میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔
پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دھماکہ میں چارسدہ کے 10پولیس اہلکار انسپکٹر دوران شاہ ، اے ایس آئی رضوان اللہ ، سینئر کلرک ودود شاہ ،کانسٹیبل شہا ب ، لیاقت، نسیم شاہ ، خالد جان، گل شرف اور حوالدار اشفاق ، نور الحق ولد محمدی گل اور امجد بھی شہید ہو گئے۔ دھماکے کی خبر سنتے ہی چارسدہ کی فضا سوگوار ہو گئی ۔

مزید دیکھیں :   ٹیکسٹائل سیکٹر ڈیفالٹ کے قریب، 70 لاکھ افراد بے روزگار ہو گئے