ڈالر کی قیمت

ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

ڈالر روپے کو روندتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، روپے کی بے قدری امریکی کرنسی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری۔
ویب ڈیسک: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4.61 پیسے مہنگا ہوکر 266.11 روپے پر بند ہوا۔
آج جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 89 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 268 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ڈالر 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے کا ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کے ذریعے 4398عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے