افغان صوبہ بلخ میں دھماکا

افغان صوبہ بلخ میں دھماکا، گورنر سمیت 2 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے بلخ کے گورنر داؤد مزمل سمیت 2 افراد دفتر میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔
ویب ڈیسک: افغان میڈیا کے مطابق دھماکاصوبائی دارالحکومت مزار شریف میں گورنرکے دفتر میں ہوا۔
بلخ پولیس کمانڈ کے ترجمان محمد آصف وزیری نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ دھماکا گورنر کے دفتر میں جاری ایک اجلاس میں ہوا جس میں انتظامی امور زیر غور تھے، دھماکے میں گورنربلخ سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی گورنر بلخ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
افغان انتظامیہ کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، دھماکےکے مقام کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمدکرنے کا فیصلہ وفاق کرتا ہے، محسن نقوی