آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد

آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد، برآمدی شعبے، کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم

حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کر دی گئی۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
برآمدی شعبے اور کسانوں کے لیے بجلی پر 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی گئی ہے اور کسانوں کے لیے بجلی3.60 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا اور کہا سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں یوم دفاع بھرپورجوش و جذبے کیساتھ منایاجا رہا ہے