برطانیہ ٹک ٹاپ پرپابندی

برطانیہ نے ٹک ٹاپ پرپابندی لگادی،چین کاسخت ردعمل

ویب دیسک :برطانیہ نے سرکاری ڈیوائسز میں چین کی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے استعمال پرپابندی لگادی، اقدام پر چین کی جانب سے سخت ردعمل کااظہار کیاگیا ہے ۔خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے کابینہ وزیر اولیور ڈائوڈن کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے سرکاری ڈیوائسز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔برطانوی وزیراولیور نے بتایا کہ برطانیہ نے سکیورٹی خدشات پرسرکاری ڈیوائسز میں چین کی ایپلی کیشن ٹک ٹاک پرپابندی لگائی ہے، چینی ایپلی کیشن پر عائد پابندی پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔
دوسری جانب چین نے برطانیہ کی جانب سے ٹک ٹاک پر لگائی گئی پابندی پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو سیاسی قرار دے دیا ہے۔برطانوی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے برطانیہ میں چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ سرکاری فونز میں ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز