پشاور یونیورسٹی موسم بہار نمائش

زرعی یونیورسٹی پشاور میں موسم بہار پھولوں کی نمائش

ویب ڈیسک: زرعی یونیورسٹی پشاور میں موسم بہار پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا گیا ۔ سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا دائود خان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر پانچ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔یونیورسٹی میں جاری پانچ روزہ پھولوں کی نمائش میں ہرطرف رنگوں کی بہار چھا گئی۔ مختلف خوشبوئوں کے خوبصورت احساس نے نمائش میں آئے افراد پرسحر طاری کردیا۔نمائش میں موسم بہار کے پھولوں کی 30 مختلف اقسام رکھی گئیں۔ مختلف رنگوں کے پھولوں سے سجے گلدستوں کے دلکش مناظر کو شرکا نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرلیا۔ نمائش میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی پھولوں کے ساتھ مہکتے اورچہکتے رہے۔
شعبہ ہارٹیکلچر کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین، ڈاکٹر مسعود احمد اور ڈاکٹر فضل واحد نے پھولوں کے بارے مہمان خصوصی دادخان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت، پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس اور دوسرے شرکاء کو پھولوں پر تفصیلات اور معلومات فراہم کئے۔ سیکرٹری داد خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے بتایا کہ زرعی یونیورسٹی اس قسم کی نمائش کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے جس سے عوام کو دلی مسرت ملی گی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کی جانب سے فیلڈ ہسپتال پشاور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گیا