لنڈی اخون قتل

لنڈی اخون محمد میں3افرادکوگولی مارکرقتل کردیاگیا

ویب ڈیسک:تھانہ تھانہ سربند کے علاقہ اخون محمد لنڈی میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کے دوران برساتی نالے سے 3قتل نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں، تینوں مقتولین کوکلاشنکوف سے سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جن میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔ پولیس نے تینوں نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے خیبرمیڈیکل کالج منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
سربند پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ اخون محمد لنڈی میں برساتی نالے میں تین افراد کی نعشیں پڑی ہیں جس پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی ۔مقتولین کی شناخت محمد زاہد ولد محمد صدیق ساکن لنڈی ارباب ، ناصرساکن سواتی پھاٹک اور زبیر کے نام سے ہوئی ہیں جن میں زبیر افغان باشندہ بتایاجاتا ہے۔مقتول محمد زاہد کی عمر 26سال بتائی جاتی ہے۔
تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے کلاشنکوف کے متعدد خالی خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھی کرلی ہیں اور خدشہ یہی ظاہر کیاہے کہ تینوں کو اسی جگہ پرنامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا ہے ۔نعشوں کو ایدھی فائونڈیشن کے رضاکاروں نے پولیس کی نگرانی میں مردہ خانہ منتقل کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولین کے ورثا ء کے آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس