گاڑیوں پرپابندی

قانون نافذکرنے والے اداروں کیلئے 1800سی سی سے بڑی گاڑیوں پرپابندی

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے قانون نافذ کرنیوالے تمام اداروں کے افسروں کو1800سی سی سے زیادہ کی گاڑیاں استعمال نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم کی جانب سے کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں خط لکھا گیا ہے جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسروں کو زیادہ سے زیادہ1800سی سی گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افسران ایس یو وی اور سیڈان گاڑیاں بھی 1800سی سی سے زیادہ کی استعمال نہ کریں۔ کیبنٹ ڈویژن نے پولیس، ایف آئی اے، کسٹمز اور کسٹمز انٹیلی جنس کے افسروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کردی