چین سے دو ارب ڈالر

سیف ڈیپازٹ میں چین سے دو ارب ڈالرملنے کی تصدیق

ویب ڈیسک:اسٹیٹ بینک کے پاس تیزی سے کم ہوتے ہوئے زرمبادلہ ذخائر کے دوران ہی ملک کے بیرونی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی کے لیے رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی (اپریل تا جون) تین ارب ڈالرز درکار ہوں گے۔پاکستانی حکام نے چین کی جانب سے 2 ارب ڈالرز سیف ڈپازٹ میں ملنے کی تصدیق کی ہے۔
گزشتہ 10مارچ تک پاکستان کے زرمبادلہ کا حجم 4 ارب 30کروڑ ڈالرز تھا، آئی ایم ایف اگر پاکستان کو قرضے کی قسط ادا کرنے میں لیت ولعل سے کام لیتا رہا تومالی انتظام کے لیے پلان بی مرتب کرنا ہوگا۔رابطہ کرنے پر وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا اگر پلان اے نے کام نہ کیا تو پلان بی مرتب کیا جائے گا۔دستیاب تفصیلات کے مطابق پاکستان کو قرضوں اورسود کی مد میں ادائیگی کے لیے اپریل 2023 میں31 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ادا کرنے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی