18چیف جیل وارڈنز

18چیف جیل وارڈنزکی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف جیلوں میں تعینات 18چیف وارڈنز کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ گریڈ16میں مستقل بنیادوں پر ترقی دے دی گئی ہے ، اس طرح ترقی پانے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس سمیت 36اہلکاروں کے تبادلے و تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جن میں بعض کی خالی آسامیوں پر تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس ضمن میں آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق جن چیف وارڈنز کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے
ان میں عبدالواحد، عبدالزاہد، ہمیش گل، نثار محمد، جمشیر خان، ارشد جلال، محمد امین، ذاکراللہ، معاذاللہ ، ممبر خان، الطاف حسین، گل حبیب، نور زمان خان، عالمگیر، عبدالمستان، جوہر علی، راج ولی خان ، ارشد علی اور اکبر خان شامل ہیں ۔ ترقی پانے والے اور دیگر اہلکاروں کی صوبے کے مختلف جیلوں، نوشہرہ سب جیل، سنٹرل جیل ڈی آئی خان، سنٹرل جیل مردان، سنٹرل جیل ہری پور، سنٹرل جیل بنوں، سنٹرل جیل کرک، سنٹرل جیل پشاور سمیت سب جیل جمرود، ڈسٹرکٹ جیل لکی مروت، تیمرگرہ،ایبٹ آباد، مانسہر، صوابی، سوات، چارسدہ، بونیر، اورڈسٹرکٹ جیل ہنگو میں تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں۔ ان 18اہلکاروں کے علاوہ دیگر جن اہلکاروں کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں سید محمد، حضرت حسین، اورنگزیب، اعجازمسعود، سعادت علی شاہ، احمد نور، عتیق الرحمان، محمد جاویدنسیم،رحیم شاہ ،یارداد خان ودیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کی نیب سے توشہ خانہ کیسز میں بریت کی درخواست