پشاور جیل

پشاور جیل سے100 قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک: سنٹرل جیل پشاورسے سوسے زائد قیدیوں کو دوسرے جیل کانوں میں منتقل کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے یہ فیصلہ سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں میں تصادم کے واقعات اور خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار جیل کے اندر تعینات کرنے کے بعد کیا گیا ہے اس حوالے سے جیل خانہ جات کے ذرائع نے بتایا کہ حالات کشیدہ ہونے کے باعث تصادم میں ملوث قیدیوں کو دوسرے جیل خانوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ان تجاویز کے مطابق مختلف قیدیوں کو مردان اور ہری پور سمیت دیگر جیل خانوں میں منتقل کرنے کی منصوبہ بندی ہے ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کو صوبے کی مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں اورممکنہ طور جاری ہفتہ کے قیدیوں کوصوبے کے دیگر جیل خانوںمیں منتقل کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ ،باپ تین بیٹوں سمیت قتل