خطرناک بیماریوں کی ادویات

خطرناک بیماریوں کی ادویات مارکیٹ سے غائب،بحران شدیدہوگیا

ویب ڈیسک: ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے خام مال اور تیار ادویات کی درآمدات میں کمی کے پیش نظر صوبہ بھر میں بلڈ پریشر ، شوگر ، اور امراض قلب سمیت جان بچانے والی درجنوں اقسام کی دوائیاں مارکیٹ میں شارٹ ہوگئی ہیں اس وقت مارکیٹ کے علاوہ ہسپتالوں میں بھی جان بچانے والے ادویات کا فقدان ہے جس سے خطرناک صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور بینکوں کی جانب سے لیٹر آف کریڈٹ کی بندش کے باعث ادویہ ساز کمپنیوں نے خام مال کی درآمد بند اور ادویات کی تیاری کا سلسلہ عارضی طور پر معطل کیا ہے جبکہ ٹریڈرز کی جانب سے بیرون ممالک سے بھی ادویات نہیں منگوائی جارہی ہیںجس کی وجہ سے بحران ہے دوسری جانب ملکی اور غیر ملکی ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ ادویہ ساز کمپنیوں نے مارکیٹوں میں دوائوں کی فراہمی کم کردی ہیں
جس کے باعث بازاروں میں ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے جس کے باعث انڈین او ر ایرانی ادویات کی پشاو ر میں فروخت کا سلسلہ عام ہوگیا ہے جبکہ بعض نجی ہسپتالوں اور کلینکس پر بھی یہ ادویات مریضوں کو تجویز کرنے کی شکایات ہیں تاہم اس سلسلے میں پشاور کے ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر نے پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے موزوں قرار دیا