شہریوں کے خریداری کیلئے افطار تا سحری بازاروں میں ڈیرے

ویب ڈیسک:پشاور کے شہریوں نے عید کی خریداری کیلئے افطار سے سحری تک بازاروں میں ڈیرے ڈال لئے ،شہریوں کی بازاروںمیں خریداری سے جہاں رش میں اضافہ ہو گیا تو دکانداروں نے بھی شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ،عید الفطر قریب آنے پر صوبائی دارالحکومت پشاو ر کے بازاروں میں لوگوں کا رش امڈ آیا ہے اور افطاری سے سحری تک خریداری ہو رہی ہے ۔پشاورکے مضافاتی علاقوں اور دیہات کے افراد افطاری کے فوراً بعد پشاور کا رخ کر رہے ہیں جبکہ پشاور کے شہری رات دیر گئے
اہل خانہ کے ہمراہ خریداری کیلئے بازاروں کو جارہے ہیں ۔جھنڈ ا بازار،کریم پورہ،شاہین بازار،مینا بازار ،کوچی بازار سمیت صدراور یونیورسٹی روڈ کے بازار سحری تک کھلے رہتے ہیں تاہم دکانداروں نے مختلف قسم کے ملبوسات،جوتوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو خاصی پریشانی کا سامنا کرناپڑرہا ہے
شہریوں کے مطابق دکانداروں کی جانب سے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جبکہ دکانداروں نے واضح کیا ہے کہ کم قیمت میں اعلیٰ کوآلٹی کا سامان فراہم نہیں کیا جا سکتا ۔ شہریوں کا کہناہے کہ بچو ں کی خواہش پوری کرنے کیلئے وہ عید کی شاپنگ کرنے پر مجبور ہیں اورسستے اشیاء کی تلاش میں ہیں

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کےخلاف وکلاء تحریک کا آج سے آغاز