عمران نیازی کا پاک فوج

عمران نیازی کا پاک فوج کو بدنام کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کوبدنام کرنا اور دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے، جنرل فیصل نصیر پر بغیر ثبوت کے الزامات لگانے کی اجازت ہے نہ ہی ایسے عمل کو برداشت کیا جائے گا۔
قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اس کی بالادستی دستی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان جب مشکل میں تھا تب بھاگ دوڑ سنبھالی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مشکل فیصلے لینے پڑے، مخلوط حکومت میں شامل تمام جماعتیں ملکی مسائل کے حل کیلئے فکر مند ہیں، میاں نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئی، انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کو کہا ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، برطانیہ کا دورہ کامیاب رہا، کنگ چارلس کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی انہوں نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، سینئر صحافی سمیت 3 افراد شہید