190 ملین پاؤنڈ

190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: سب سے زیادہ فیض حمید نے فائدہ اٹھایا، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل سے سب سے زیادہ فائدہ سابق ڈی جی آئی آیس آئی فیض حمید نے اٹھایا۔
ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں کرپشن ڈھونڈنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، جس نے سب کچھ ڈیزائن کیا اس کا نام فیض حمید ہے، اب تک کسی نے فیض حمید کا نام نہیں لیا، میں اپنی بات پر ابھی بھی قائم ہوں، امید ہے قانون اپنا راستہ لے گا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ سانپ اور کیڑوں سے ہٹ کر پہلے پاکستان کا نام رکھنا چاہیے، اب تک ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا آیا ہوں، میں 8 ماہ قبل پارٹی سے نکالا گیا، میں نے اس وقت بھی اصول کی بات کی، پی ٹی آئی 8 ماہ قبل آسمان سے باتیں کر رہی تھی، میں اس وقت خان صاحب کو بچا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی چیزیں ہوئیں ان سے پاکستان کا نقصان ہوا، میں کسی کے باپ سے لے کر نہیں کھاتا، میں حق کی سیاست کرتا تھا آج بھی کر رہا ہوں، اتنا بڑا اربوں کا فائدہ دینے کا مقصد تھا کہ آپ نے تیاری پہلے سے کی ہوئی تھی، شہزاد اکبر کو بھگانے میں فیض حمید کا ہاتھ ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں پیسے آنے جانے سے متعلق کوئی چیز نہیں بتائی گئی، عقل مند آدمی وہ ہوتا جو وقت پر باتیں بتا دے، میں نے خان صاحب کو بتایا تھا کچھ سانپ ان کی جگہ آنے والے ہیں، میں سب کی نشاندہی منہ پر کرتا تھا، آج پہلا قدم میں نے اٹھا لیا ہے، فیض حمید کی باقیات آج بھی سینیٹ میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ آدمی نہیں تھے جو آج نظر آرہے ہیں، اللہ چاہے تو عمران خان پر کوئی آنچ بھی نہیں آسکتی۔
انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو گدھے گھوڑے کا فرق سمجھے، اگر مجھے جانا ہوتا تو 6 مہینے پہلے جاچکا ہوتا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھرمیں یوم دفاع بھرپورجوش و جذبے کیساتھ منایاجا رہا ہے