قوم کا اتحاد

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دشمنوں کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ افواج اور عوام کو ٹکرا دے، قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے۔
پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے پچیس برس مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دشمنوں کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ افواج اور عوام کو ٹکرا دے، قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے۔
ویب ڈیسک: یوم تکبیر پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر اس عزم کا اظہار تھا کہ ہم آزاد ہیں اور آزاد ہی رہیں گے، ہماری آزادی، خود مختاری، قومی وقار اور دفاع ہمیں ہر چیز سے پیارا ہے، نواز شریف نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا کر پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مادر وطن کیلئے بے نظیر بھٹو نے سیاسی اختلاف بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کیا، جب بات پاکستان کی آ جائے تو ہمارے سیاسی اختلاف، مفاد اور تقسیم سب ختم ہو جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ 28 مئی 1998 کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تھے اور مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں :حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار