تیزاب پھینک دیا

توحید آباد میں میاں بیوی نے پڑوسن پر تیزاب پھینک دیا

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے توحید آباد میں میاں بیوی نے مل کر ہمسائی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب حملے میں زخمی خاتون کا برقع اور کپڑے جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق ذاتی جھگڑے پر زیارت گل نامی ملزم نے بیوی کیساتھ مل کر پڑوسی خاتون پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کی گود میں بچہ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد آغا میر جانی پولیس نے ملزم زیارت گل کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا