یونان کشتی

یونان کشتی ڈوبنے کا واقعہ، 298 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ

لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے یونان میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 310 پاکستانی سوار تھے جن میں سے اب تک صرف 12 کو ریسکیو کیا جا سکا ہے، 298 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق جہاز پچھلے کئی دن سے سمندر کے اندر خراب تھا، جہاز کو ٹھیک کرنے کے بجائے چھوٹی کشتی سے کھینچا گیا جس سے وہ الٹ گیا، جہاز میں سوار صرف 12 افراد کو زندہ بچایا جا سکا۔
حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانیوں میں 135 کا تعلق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے، یونانی حکومت کی طرف سے ریسکیو آپریشن چوتھے روز میں داخل ہو چکا ہے، حادثے میں 298 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ کسی بھی تارکین وطن کو آخری دو دونوں میں ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 79 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی، ڈی این اے کے بعد ہی جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ممکن ہوگی، کشتی سانحہ میں اب تک مجموعی طور پر 104 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ بغیر دباو کے آزاد فیصلے کر رہی ہے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ