باجوڑ رہائشی خودکشی

پشاور، باجوڑ کے رہائشی نے خودکشی کرلی، گرمی سے 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:تھانہ ٹائون میں واقع نجی ہوٹل میں باجوڑ کے رہائشی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی جبکہ چوک یادگار میں گرمی کی شدت کیوجہ سے ضعیف شخص جاں بحق ہوگیا۔ اسی طرح تھانہ حیات آباد کے علاقے میں ایک شخص پراسرارطور پر جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ ٹائون پولیس کے مطابق بہادر ولد بدرگل ساکن باجوڑکو علاج کی غرض سے پشاورلایاگیا تھا جہاں وہ ایک مقامی ہوٹل میں رہائش پذیر تھا، رات گئے بہادر نے نامعلوم وجوہات کی بناء پرخود کو پھانسی دیکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔
متوفی کی عمر 50سے 55سال کے درمیان تھی جس کے بارے میں بتایاگیا کہ اسکی ذہنی حالت درست نہیں تھی۔ ادھر تھانہ کابلی پولیس کے مطابق چوک یادگارسے 65سالہ شخص کی نعش ملی ۔پولیس کے مطابق گرمی سے اس کی طبیعت بگڑ گئی تھی جسے ایل آرایچ منتقل کیاگیاجہاں وہ دم توڑ گیا۔ متوفی کی شناخت نہ ہوسکی تاہم پولیس نے دونوں کیسز میں 174دریافت شروع کردی ۔ اسی طرح انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس کے مطابق انہیں پیرانو مارکیٹ سے ایک لاوارث شخص کی نعش ملی جو ہیرئونچی معلوم ہوتا ہے جو گرمی میں پڑا رہا۔
متوفی کی عمرتقریبا ً60سال تھی جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے ۔ پولیس نے ان تمام واقعات کی رپورٹس درج کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل مخالف احتجاج دیکھنے والے گوگل ملازمین بھی برطرف