تخت بھائی فائرنگ

جہلم: سلنڈرپھٹنے سے تین منزلہ عمارت گر گئی، 5 افراد جاں بحق

جہلم میں جی ٹی روڈ پر 3 منزلہ ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ویب ڈیسک: ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے 15 افراد کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملبے سے 5 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتوں میں عوام کو انصاف نہیں مل رہا، سراج الحق