بھاٹی گیٹ مکان آتشزدگی

لاہور: بھاٹی گیٹ میں مکان میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں واقع ایک مکان میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے محلہ سمیاں میں ایک گھر کے اندر فریج کو لگے سٹیبلائزر میں آگ لگی جس نے سارے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مکان میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار