پراپرٹی اور زرعی شعبہ ٹیکس

پراپرٹی اور زرعی شعبہ پر مزید ٹیکس، آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے پلان مانگ لیا

ویب ڈیسک: قرض منظوری کے ساتھ ہی دوسرے جائزے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی شرائط سامنے آگئیں۔ عالمی مالیاتی ادارے نے رئیل اسٹیٹ اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا پلان مانگ لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے سے محصولات بڑھانے کی صلاحیت ہے، آئی ایم ایف نے کہا کہ پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کر کے محصولات میں اضافہ کیا جائے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا پلان آئی ایم ایف نے منظور کر لیا تو منی بجٹ آسکتا ہے۔ پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ نئی حکومت کو کرنا ہوگا، پراپرٹی سیکٹر اور زرعی شعبے پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے عالمی بینک سے معاونت لی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  صوابی، جواں سال لڑکا سٹیفا نہر میں ڈوب کر جاں بحق